Sunday November 24, 2024

بیان حلفی رانا شمیم کے پاس نہیں، نوازشریف نے محفوظ رکھا ہوا ہے نوازشریف نے اس کو استعمال کرنا تھا، اعتزاز احسن

اسلام آباد : ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بیان حلفی رانا شمیم کے پاس نہیں،نوازشریف نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ بیان حلفی نوازشریف کے پاس نہیں ہے بلکہ یہ نوازشریف کے پاس ہے اور نوازشریف نے اُسے محفوظ رکھا ہوا ہے۔نوازشریف نے اس کو استعمال کرنا تھا، نوازشریف کی برطانوی اتھارٹیز کو درخواست ہے کہ مجھے یہاں سے نہ نکالا جائے ان کا ویزا بھی ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک چیف جج بیان حلفی دے رہا ہے اگر رانا شمیم پاکستان سے بیان حلفی نوٹری پبلک کروا کر جاتے تو برطانیہ کی کسی اتھارٹی نے پاکستان سے نوٹیرائز شدہ دستاویز کو نہیں ماننا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز : سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرا یا تھا۔

جنید صفدر کی شادی پر کون سا گانا چلے گا ، ڈانس کون کرے گا اور کھانے میں کیا ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر نے تفصیلات بتا دیں

انہوں نے کہا کہ جو کچھ حلفیہ طور پر کہا،ثاقب نثار کا ان حقائق پر سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، ثاقب نثار سے گفتگو گلگت میں ہوئی جو پاکستان کی حدود سے باہر ہے۔بیان حلفی پبلک نہیں کیا میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی،اپنی زندگی کے دوران پاکستان میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا۔ رانا شمیم نے کہا کہ برطانیہ میں بیان ریکارڈ کروانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا۔ واقعہ ثاقب نثار کے ساتھ 15 جولائی 2018ء کی شام چھ بجے کی ملاقات کا ہے۔مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا۔ بیان حلفی مرحومہ اہلیہ سے کیا وعدہ نبھانے کے لیے جذباتی دباؤ میں کیا۔بیان حلفی کسی سے شئیر کیا نہ ہی پریس میں جاری کیا۔ عدلیہ کو متنازعہ بنانا مقصد نہیں تھا۔جو کچھ ہوا اس پر افسوس کا اظہار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

ڈھاکہ ٹیسٹ ، فالو آن کی شکار بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں بھی مشکلات ، 25سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی

پنجاب بھر کے گرلز سرکاری سکولوں میں مرد افسران کا داخلہ بند، انسپکشن پر پابندی عائد

FOLLOW US