Monday November 25, 2024

’تاریخ پہ تاریخ دیتے درباریوں کا لانگ مارچ محض ایک لطیفہ ‘شہباز گل نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لےلیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تاریخ پہ تاریخ دیتے درباریوں کا لانگ مارچ محض ایک لطیفہ ہے، یوم پاکستان پر احتجاجی کال دینا ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہے، اس بیانئے کے ساتھ صرف وہی کھڑے ہیں جو ان کے شریک جرم ہیں،مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ چوں چوں کے مربہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کا کوئی مستقبل نہیں، یوم پاکستان پر احتجاجی کال دینا ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہے، اس بیانئے کے ساتھ صرف وہی کھڑے ہیں جو ان کے شریک جرم ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نےکہا کہ موروثی غلام، بکا و لیڈر اور جی حضوری کرتے ہوئے درباریوں کے سہارے لانگ مارچ نہیں ہوتے، لانگ مارچ اور دھرنے کےلئے عمران خان جیسا جگر اور ٹائیگرز جیسی ہمت چاہیے ہوتی ہے، چار ماہ کے بعد کی تاریخ حکومت کو الٹی میٹم نہیں بلکہ کرپٹ الائنس نے مزید چار ماہ کا وقت مانگا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے ویکراما سے ملاقات کی اور سانحہ سیالکوٹ میں مارے جانے والے پریانتھا کمارا کی تعزیت کی۔

سلمان خان اب کس اداکارہ پر لَٹو؟کہاں ساتھ لیجانےکافیصلہ؟ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی کیوں ہوئی؟حیران کن خبر

اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم شرمندہ ہے، سری لنکا کی عوام کے لیے ہر پاکستانی کے دل میں خاص محبت ہے،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پریانتھا کمارا اور اس کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، حملے میں ملوث درندہ صفت انسانوں کے عمل پر ہر پاکستانی نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی سری لنکن عوام سے تعزیت اور معذرت کی ہے،وزیراعظم پاکستان نے پنجاب حکومت کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 132افراد کو حراست میں لے کر 27 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے،انتہا پسند عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ایسے لوگ انسانیت کو شرمندہ کرتے ہیں،وزیراعظم پاکستان نے اس کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے پنجاب حکومت کو ماہر پراسیکیوشن کی ٹیم کو یہ ٹاسک سونپنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک عدنان نے وزیراعظم سے ملنے والا ایوارڈ پریانتھا کمارا کےبچوں کے نام کردیا

ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ،میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہیں ہو سکتی، رانا شمیم کا شوکاز نوٹس کا جواب

FOLLOW US