Tuesday January 21, 2025

سلمان خان اب کس اداکارہ پر لَٹو؟کہاں ساتھ لیجانےکافیصلہ؟ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی کیوں ہوئی؟حیران کن خبر

ممبئی: منی لانڈرنگ سکینڈل میں گھری سری لنکن نژاد بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا سامنے آ چکا ہے کیونکہ اب سلمان خان اُنہیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونیوالے ’’دبنگ کانسرٹ‘‘ میں ساتھ نہیں لیکر جا رہے بلکہ جیکولین کی جگہ جارہی ہیں سلمان خان کی ایک اور ہیروئن۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کیمطابق سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس کی بجائے ’’ڈیسی شاہ‘‘ کو اپنے ساتھ ریاض دبنگ کانسرٹ میں لیجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈیسی شاہ فلم ’’جے ہو ‘‘ میں سلمان خان کی ہیروئن کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ کانسرٹ میں شرکت کیلئے سلمان خان کے علاوہ اَیُوش شرما، سنیل گروور، کمال خان اورشلپا شیٹھی شامل ہیں۔ جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان کئی ایک فلم میں اکٹھے کام کرنے کیساتھ ساتھ اچھے دوست بھی ہیں۔ گزشتہ سال لاک ڈائون میں جیکولین سلمان کے فارم ہاؤس پر کافی وقت گزار چکی ہیں جو ان کی ’’مضبوط دوستی‘‘ کو ظاہرکرتاہے تاہم حال ہی میں جیکولین پر منی لانڈرنگ کے الزامات ،

ملالہ یوسفزئی اور عابیا اکرم دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

فراڈ اور بھتہ خوری کے ملزم چندر شیکھر کیساتھ بوس و کنار کی تصاویر کے بعد اُنہیں ایئر پورٹ پر روکے جانے کے بعد بھاتی میڈیا کیمطابق سلمان خان نے ڈیسی شاہ سعودی عرب ساتھ لیجانے کا فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ روز دوبئی جاتے ہوئے بھارتی انسداد جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین کو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا تھا تاہم چند گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑسےزائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم چندر شیکھر کےکیس میں زیر تفتیش ہیں۔ بھارتی میڈیا کیمطابق ملزم چندر شیکھر سے جیکولین فرنینڈس 10 کروڑ کے تحائف بھی لے چکی ہیں۔

ملک عدنان نے وزیراعظم سے ملنے والا ایوارڈ پریانتھا کمارا کےبچوں کے نام کردیا

ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ،میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہیں ہو سکتی، رانا شمیم کا شوکاز نوٹس کا جواب

FOLLOW US