Sunday November 24, 2024

جمال خاشقجی قتل کیس، فرانس نے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

پیرس : سنہ 2018 میں ترکی میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے اہم ملزم کو فرانس سے گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو قتل کرنے والے سکواڈ کے اہم رکن 33 سالہ خالد العتیبی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب چارلس ڈی گوال ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔خالد العتیبی کو اس وقت بارڈر پولیس نے گرفتار کیا جب وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے اڑان بھرنے والے تھے۔ خالد العتیبی کی گرفتاری کا وارنٹ ترکی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا ، انہیں بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سنہ 2020 میں ترک عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس کے 20 ملزمان کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں کیس شروع کیا تھا۔ ملزمان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دو سابق مشیر بھی شامل ہیں۔

ملک عدنان نے وزیراعظم سے ملنے والا ایوارڈ پریانتھا کمارا کےبچوں کے نام کردیا

ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ،میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی نہیں ہو سکتی، رانا شمیم کا شوکاز نوٹس کا جواب

دودھ ، دہی 15، مٹن 150 روپے مہنگا، لاہور کیلئے نئے نرخ طے، کس چیز کی قیمت کتنی بڑھی؟

FOLLOW US