سیالکوٹ : سری لنکن فیکٹری منیجر کے بیہمانہ قتل میں ملوث 118 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے ڈیجٹیل میڈیا اظہر مشوانی کے مطابق سیالکوٹ واقعے کے تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 200 سے زائد چھاپے مارے اور 118 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز نے سری لنکن منیجر کو توہین مذہب کا الزام عائد کرکے قتل کردیا اور پھر اس کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گئے اور اسے آگ لگادی تھی۔ پولیس نے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گزشتہ رات گرفتار کیا تھا۔ یہ وہ ملزم تھا جس نے قتل کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعترافِ جرم کیا تھا۔ اس کے علاوہ میڈیا سے گفتگو کرکے اعترافِ جرم کرنے والے ایک اور ملزم محمد طلحہ اور سیلفی لینے والے ملزم کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔
سیالکوٹ واقعہ ! سری لنکن منیجر کو قتل کرنے والے ہجوم بارے علما کرام نے اپنا فیصلہ سنادیا
Update on #Sialkot incident:
• All main culprits have been identified and arrested• Total 118 suspects have been arrested so far in 200+ raids of Police
• FIR has been registered under Anti Terrorism Act#SriLankan #SialkotIncident #SL pic.twitter.com/jAGs4jEKTZ
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 4, 2021