Monday November 25, 2024

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 78 رنز بنا لیے ، دو کھلاڑی آوٹ

ڈھاکہ : دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے اور دو وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں پارٹنر شپ زیادہ لمبی نہ چل سکی اور عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ اوپننگ پر آنے والے عابد علی بھی اس مرتبہ کمال نہ دکھا سکے اور صرف 39 رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ پاکستان کی ٹیم میں عابد علی ، عبداللہ شفیق، اظہر علی، بابراعظم ، فواد عالم ، محمدرضوان، فہیم اشرف، حسن علی ، ساجد خان ، نعمان علی ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں شادمان اسلام، محمدالحسن ، نجم الحسین شانتو، مومن الحق، شکیب الحسن ، مشفیق ارحیم ، لٹن داس، مہدی حسن ، تاج السلام ، خالد احمد، عبادت حسین شامل ہیں ۔

اسرائیل کی سابق خاتون وزیراعظم کا کردار نبھانے والی برطانوی اداکارہ کی مداحوں کے ساتھ دو نمبری، سگریٹ بھی جعلی استعمال کیے جانے کا انکشاف

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

FOLLOW US