Sunday November 24, 2024

مہنگائی میں اضافہ اور کرنسی کی قیمت میں کمی ، حکومت نے وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹادیا۔

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں بڑھتی مہنگائی، کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹایا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق رواں سال اب تک ترکی کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے 40 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ میں لیرا کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ کو تبدیل کیے جانے کا حکم بدھ کو رات گئے جاری کیا گیا جس کے بعد وزیر خزانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جسے ترک صدر نے منظور کرلیا۔ترک صدر نے نائب وزیر خزانہ نیئر الدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ کو گزشتہ سال نومبر میں اس وقت عہدے پر فائز کیا گیا تھا جب ترک صدر کے داماد نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔واضح رہےکہ اس سے قبل ملک کی خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کیا تھا۔

کیا واقعی بینکوں سے چیک سسٹم کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے؟ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی بول پڑے

عمران خان کے بجائے حمزہ شہباز سے شادی کیوں نہیں کی ؟ سوشل میڈ یاصارف کے اس سوال پر ریحام خان نے وجہ بتا دی

’طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی ‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کیسے اپنی خواہش پوری کی ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

FOLLOW US