Sunday January 19, 2025

’طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی ‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کیسے اپنی خواہش پوری کی ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

کراچی: پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی ناکام شادیوں اور زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے پہلی بارلوگوں کو آگاہ کردیا۔ایک ویب شومیں انہوں نے بیٹے کو گود لینے اور دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔ حدیقہ کیانی نے بتایا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو اس کے بعد کئی عرصے تک دوسری شادی نہیں کی تھی لیکن اس دوران ایک ایسا شخص تھا جو میری زندگی میں ایک فاصلے تک میرے ساتھ موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا دل چاہتا تھا کہ میں ماں بنوں تو میں نے یہ بات اس شخص سے شیئر کی کہ میں کسی بچے کو گود لینا چاہتی ہوں جس کے بعد انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر یہ میری خواہش ہے تو مجھے ایسا ضرور کرنا چاہیے۔

100 انڈیکس 4.5 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

حدیقہ نے بتایا کہ میری دوسری شادی کی وجہ بھی میرا بیٹا ہی بنا کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میرے بیٹے کو باپ کا نام ملے تاکہ بیٹے کو باپ کی سرپرستی نہ ہونے کے باعث پیش آنے والے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کو گود لینے کے دو ماہ بعد دوسری شادی کرلی لیکن مختلف مسائل کے باعث یہ تعلق بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور ہم نے علیحدگی اختیار کرلی۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جو انہوں نے گود لیا ہوا ہے۔

آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ۔ چودھری سرور

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے بیان حلف پر دستخط کروائے جائیں گے، اس میں کیا درج ہے؟ حیران کن انکشاف

FOLLOW US