Sunday January 19, 2025

عمران خان کے بجائے حمزہ شہباز سے شادی کیوں نہیں کی ؟ سوشل میڈ یاصارف کے اس سوال پر ریحام خان نے وجہ بتا دی

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حمزہ شہباز کے بجائے عمران خان سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلم لیگ ن کی تعریف کی ۔انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا ایک بیان شیئر کیا جس میں چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے چھ بلین ڈالر قرض کے بدلے پاکستان کا سب کچھ لکھوا لیا۔اس پر ریحام خان نے استفسار کیا کہ کس نے سابق وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بنا یا اور جس جماعت کے پاس بہتر منصوبہ تھا اس کا مینڈیٹ چوری کیا؟ اس پر ایک صارف نے استفسار کیا اگر مسلم لیگ ن کے پاس بہترین منصوبہ تھا تو آپ نے عمران خان سے شادی کیوں کی؟ حمزہ شہباز بھی اچھی آپشن تھے ۔اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں نے سنگل آدمی سے شادی کی تھی جس نے مجھے پرپوز کیاتھا اور وزیراعظم نہیں بننے جا رہا تھا ۔انہوں نے حمزہ شہباز شریف سے شادی نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں شادی شدہ آدمی سے شادی نہیں کر سکتی تھی۔

’طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی ‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کیسے اپنی خواہش پوری کی ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

100 انڈیکس 4.5 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ۔ چودھری سرور

FOLLOW US