Sunday January 19, 2025

کیا واقعی بینکوں سے چیک سسٹم کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے؟ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی بول پڑے

کراچی: معروف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین سید محمد شبر زیدی نے کہا ہے کہ بینک چیک ٹرانزیکشن سسٹم کا مکمل خاتمہ ناممکن ہے اور پاکستانی مارکیٹ میں یہ سسٹم برقرار رہے گا۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ”ٹیکس لاز (تیسری ترمیم)آرڈیننس 2021ءکے تحت ڈیڈ لائن جمعرات کی رات ختم ہونے جا رہی ہے۔ اس معاملے پر ایف بی آر اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کرنا تھا لیکن شاید ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کی اس معاملے پر ملاقات طے ہونا ہی ابھی باقی ہے۔“
شبرزیدی نے کہا کہ ”بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہم پاکستانی مارکیٹ سے بینک چیک سسٹم ختم کرنے جا رہے ہیں؟ اگر اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں ہے تو ہم یہ کیسے کریں گے؟ یہ ممکن ہی نہیں ہے تاہم ہمیں کسی طرح بینک چیکس کو ڈیجیٹل کرنا پڑے گا۔ میں شوکت ترین کو تجویز دے چکا ہوں کہ بینک چیکس ڈیجیٹل کیے جانے چاہئیں۔ ذاتی طور پر میں کبھی بھی بینک چیک سسٹم ختم کرنے کی حمایت نہیں کروں گا۔“

عمران خان کے بجائے حمزہ شہباز سے شادی کیوں نہیں کی ؟ سوشل میڈ یاصارف کے اس سوال پر ریحام خان نے وجہ بتا دی

’طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی ‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کیسے اپنی خواہش پوری کی ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

100 انڈیکس 4.5 فیصد کمی کے ساتھ 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

FOLLOW US