لاہور: این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ن لیگ کے سابق نائب صدر آصف رضا بیگ، ان کی اہلیہ ریحانہ آصف، کونسلر چوہدری منظور سپرا، رانا نعیم، ریحانہ آصف، شاہد رضا جعفری نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،رانا فاروق سعید،اورثمینہ گھرکی کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے 21ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،عوام اس صورتحال میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کو کیوں نہ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ،حکومت وقت مکمل طور پر ناکام ہے،این اے 133کی صورتحال لاہور شہر سے بہت بد تر ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اتنا برا حال کسی اور شہر کا نہیں دیکھا ،35برس (ن) لیگ نے بھی حکومت کی،
صاف سڑکیں انہوں نے اپنے لیے بنائیں ،پیپلز پارٹی جب گھر گھر اور کونے کونے سے نکلے گی تو پتہ چلے گا۔ حکومت کمزور اور نادار طبقے کے ساتھ نہیں کھڑی آ ج(ن )لیگ اور پی ٹی آئی ناکام ہو چکی ہیں۔میڈیا سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوٹا اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں جاتا ہے،اب شامل ہونے والے حر ہیں۔الیکشن کرانا الیکشن کمشن کا کام ہے فنڈز نہیں روکے جا سکتے،حکومت ای وی ایم پر بات کرنے کی بجائے ادھر ادھر کی ہانک رہی ہے۔آج مہنگائی سے تنگ لوگ بچے فروخت کر رہے ہیں۔پاکستان میں بڑی الارمنگ صورتحال ہے،الیکشن کمشن پارلیمنٹ کے قانون سے ماورا نہیں جا سکتا مگر اپوزیشن کے تحفظات کو بھی دور کرنا پڑے گا،بد قسمتی سے وفاقی وزرا ء الیکشن کمشن پر حملے کر رہے ہیں۔
عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی
خواجہ آصف نے ’ تبدیلی ‘ کا حشر نشر کردیا ، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے کھلاڑی سٹپٹا جائیں