Sunday May 5, 2024

خواجہ آصف نے ’ تبدیلی ‘ کا حشر نشر کردیا ، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے کھلاڑی سٹپٹا جائیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2018ء میں جو خطا کی گئی، اسکی سزا اب دہائیوں تک قوم کو ادا کرنا پڑے گی ،جو تبدیلی لائی گئی، وہ تبدیلی ایسی ہے جس میں لینے کے دینے پڑ گئے ہیں، یہ وہ تبدیلی ہے جس میں عام آدمی کا برا حال ہے، کوئی گردہ بیچ رہا ہے ،کوئی بچے اور تو اور لوگ اب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کیخلاف جو فیصلہ دیا گیا ،اس کا کفارہ پوری قوم کو ادا کرنا پڑ رہا ہے،جس طرح میاں نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کیا گیا اور جو کچھ انکے ساتھ ہوا ،اس کے بدلے میں ہمیں یہ ملا ہےکہ اس حکومت کے 40 ماہ میں ہماری خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف،ان کےبھائی اور انکی بیٹی مریم نواز کو بھر پور ٹارگٹ کیا گیا،ہماری روایات ہیں کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،

افغان طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان شدید جھڑپیں ، طالبان کا تین سرحدی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ

انہوں نے میاں نواز شریف کی بیٹی کو بھی نہیں چھوڑا جو ثاقب نثار کی آڈیو ثابت کررہی ہے،نواز شریف ، شہباز شریف ،مریم نواز اور دیگر پارٹی لیڈران پچھلے کئی برس سے پیشیاں بھگتتے رہے اور اب بھی بھگت رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ ان سب چیزوں کے باوجو پارٹی متحد ہے اور اسکی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ہر بار میں ہی سوری بولتی ہوں۔اب مجھے اس ریلیشن شپ سے باہر نکلنا ہے‘‘ اداکارہ نادیہ حسین کی ایک اور ویڈیو وائرل

FOLLOW US