Sunday November 24, 2024

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کروز لائنر شپ کی کراچی آمد 14منزلوں پر مشتمل کروز شپ میں 7اسٹار ہوٹل، 1400سے زائد کمرے، 3بڑے ہالز، شاپنگ مالز اور گیمنگ زون کی سہولیات موجود ہیں

کراچی : پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ کراچی پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ اپنی نوعیت کا منفرد لائنر شپ ہے جس کی 14منزلیں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کروز شپ میں 7اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے۔ شپ میں موجود کمروں کی کل تعداد1411ہے جبکہ اس میں 3بڑے ہالز ہیں ۔ علاوہ ازیں اس کروز لائنر شپ میں شاپنگ مالز اورگیمنگ زون بھی موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنی نے جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا، تاہم جہاز کی بہترین صورت حال کو دیکھتے ہوئے اب اسے ہوٹل یا کروز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس ضمن میں کراچی ایئرپورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کر کے جگہ فائنل کر لی ہے۔

شمالی کوریا میں 14سالہ طالب علم کو صرف5 منٹ فلم دیکھنے پر 14سال قید کی سزا سنا دی گئی

ساخت کی بات کی جائے تو یہ کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے جس کی آخری مرتبہ تزئین و آرائش کاکام 2012ء میں ہوا تھا۔ رپورٹسمیں بتایا گیا ہے کہ اسی حالت میں نئے کروز شپ کی مالیت 500ملین ڈالر ہے۔ کروز شپ کے مالک کا کہنا ہے کہ جہاز 2023ء تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹیفائیڈ ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کروز شپ کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق جہاز آئندہ 10سے 15سال کے لیے قابلِ استعمال ہے۔ پاکستان آمد کے بعد اس کروز شپ کو کراچی کی بندرگاہ پر جگہ فراہم کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ملک میں مہنگائی کی شرح 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی گزشتہ سال کے مقابلے میں گھی 58 فیصد، کوکنگ آئل 53 فیصد، بجلی 47 فیصد مہنگی ہو گئی، آٹا، چینی، گوشت، دودھ، انڈے اور سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں

پاکستان میں ایک اور بین الاقوامی ایئرپورٹ کا اضافہ،ملک کے کون سے علاقے کے ائیرپورٹ کوبین الاقوامی میعار کے ہوائی اڈے کادرجہ دیدیاگیا،جانیں

FOLLOW US