Sunday January 19, 2025

جعلی نوکری کے اشتہار پر راولپنڈی جانے والے سینکڑوں اُمیدوار سراپا احتجاج پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

راولپنڈی : جعلی اشتہار پر راولپنڈی پہنچنے والے سینکڑوں اُمیدواروں نے احتجاج شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرین پولیس میں بھرتی کا اشتہار دیکھ کر سینکڑوں اُمیدوار راولپنڈی پہنچے ۔لیکن بحرین پولیس میں بھرتی کے اشتہار کی خبر جھوٹی ثابت ہونے پر اُمیدواروں نے شدید احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پہنچ گئے تاہم خبر جھوٹی ثابت ہونے پر امیدوار مشتعل ہو گئے اور انہوں نے شدید احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کو مکمل گھیرے میں لے لیا جبکہ عمارت کے استقبالیہ میں توڑ پھوڑ بھی کی جس کی وجہ سے عمارت کے اندر موجود عملہ محصور ہو کر رہ گیا۔

سازش کرنے والوں کو سازش کرنے دو، ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو

مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک ہو گئیں ، سڑکوں کے بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی شدید درہم برہم ہو گیا جبکہ شہریوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے اشتہار کے جعلی ہونے پر پُر زور احتجاج کی کال دی اور کہا کہ سینکڑوں اُمیدوار اپنے اپنے شہروں سے یہاں آئے اور یہاں آ کر علم ہوا کہ بحرین پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار تو جعلی ہے۔ مظاہرین مزید مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے لگے تو پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین کسی طور پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے اور احتجاج سے روکنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ احتجاج مزید کشیدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فتح کا قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا انعام مل گیا

پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی

FOLLOW US