Sunday January 19, 2025

پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔نیو ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہو گئی ہے،ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا. واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔

بیان حلفی اشاعت کیلئے نہیں دیا ، سربمہر اور لاکر میں موجود بیان حلفی معلوم نہیں کیسے لیک ہوگیا ، رانا شمیم کا انکشاف

بنگلہ دیش کے خلاف کمال بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی میچ عابد علی کیا سوچ کر میدان میں اتر ے تھے ؟ بتا دیا

FOLLOW US