پشاور : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازش کرنے والوں کو سازش کرنے دو، ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے، وہ جو ماضی میں عدالت پر دباوَ ڈالتے رہےکہ زرداری کو 20 سال قید کی سزا سناوَ، آج ان کیخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں، افسوس وہ خود سرٹیفائیڈ چور ہوچکے، خان صاحب!اتنا ظلم کرو جتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو۔ انہوں نے پشاور میں پیپلزپارٹی کے54 ویں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو یوم تاسیس مبارک ہو، پیپلزپارٹی مظلوموں اور غریبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کو مایوس نہیں کیا ہے، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسے کی اجازت نہیں دی، آج لوگوں کا جم غفیر دیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کیلئے پیپلزپارٹی بنائی گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کیلئے آواز بلند کی ہے، آج دیکھ لیں، پورا پشاور جلسے میں موجود ہے، آصف زرداری نے اس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیا میں معاشی بحران تھا، ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی منصوبے شروع کیے، پیپلزپارٹی حکومت نے پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا، موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف غریبوں کو تکلیف دیتی ہے، پچھلے 3 سال سے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا گیا، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی روزگار دیا آئندہ بھی پیپلزپارٹی ہی روزگار دے گی، موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام رہی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان ہر مہینے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہیں، حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام غیرقانونی ہے، اس پروگرام کی پارلیمان نے منظوری نہیں دی، پاکستان کا اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ یا حکومت کا پابند نہیں ہوگا بلکہ صرف آئی ایم ایف کی غلامی کرے گا، ہم اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی غلامی کی اجازت نہیں دیں گے، آپ سب نے دیکھا کہ کیسے زبردستی ای وی ایم کا قانون ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کی، ہم ای وی ایم کے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ای وی ایم آرٹی ایس ٹو ہے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کے نام پر گیم کھیلی جارہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئے الگ الیکٹورل کالج ہونا چاہیے، اوورسیزپاکستانیوں کا پارلیمنٹ میں اپنا نمائندہ ہونا چاہیے، یہ کیسے ہوسکتا ہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالا جائے اور نتیجہ پشاور میں نکلے،اورسیز پاکستانیوں کیلئے حقیقی نمائندگی چاہتے ہیں، جعلی نہیں۔
پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہو گئی
ایبسو لوٹلی ناٹ کہنے والےعمران خان کلبھوشن یادیو کو این آراو دینے کی کوشش کررہے ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ عمران خان صاحب کو شعر سناتا ہوں کہ تم سے پہلے وہ شخص جو تخت نشین تھا اس کو بھی اپنے خداہونے پر یقین تھا، اتنا ظلم کروجتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو، ورنہ آپ سے پہلے بہت سارے شخص کرسی پر بیٹھے تھے، وہ بھی کہتے تھے کہ چورچور ، ایمپائر کی انگلی پر رہتے تھے، ہم خوش نہیں ہیں کہ حقیقت اور تاریخ سامنے ہے، بھٹو کی بیٹی کو جو چور کہتے تھے افسوس وہ خود سرٹیفائیڈ چور ہوچکے ، عدالت کو فون کرکے دھمکیاں دیتے تھے، آصف زرداری کو 20سال قید کی سزا اور جائیداد ضبط کرنے کی بات کرتے تھے، ان کیخلاف آڈیو ٹیپ نکل رہی ہیں۔ سازش کرنے والوں کو سازش کرنے دیں،ٹیپ نکالنے والے ٹیپ نکالتے رہیں، ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے، ماضی میں عدالت پر دباوَ ڈالتے رہےکہ زرداری کو 20 سال قید کی سزا سناوَ، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں۔
ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں