Monday November 25, 2024

پٹرول پر کتنا ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ شوکت ترین نے بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ اور بجلی مہنگی کرنی ہوگی۔ حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ‏ڈویلپمنٹ لیوی(پی ڈی ایل ) ہر ماہ 4 روپےفی لیٹر بڑھانی ہے پی ڈی ایل کو 30 روپے تک لےکرجانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے ہیں۔آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سےمکمل ہوا کوروناکےباوجود معیشت ‏کی بہتری کوآئی ایم ایف نے تسلیم کیا ایشین بینک،ورلڈبینک بھی ہمیں وسائل دےدیتےہیں۔کوروناکی وجہ سےحکومت پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے آئی ایم ایف پاکستان کو ‏تقریباً ایک ارب ڈالر دےگا پاورسیکٹرمیں بھی مزیدبہتری کی ضرورت ہے ۔سٹیٹ بینک کومزید اقدامات کرنے ‏چاہیے حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے ٹیکس قوانین اورکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنا ہوں ‏گی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد مریم نواز کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے پرانے معاہدوں کی وجہ سےقیمتیں بڑھانا پڑ ‏رہی ہیں ۔ایسےمعاہدےکیےگئےکہ ہمیں بجلی کی قیمت بڑھاناپڑےگی آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی مہنگی پر رضا ‏مندی پہلےہوگئی تھی آئندہ چند ماہ تک بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی لیکن چند ماہ کے بعد بجلی ‏مزید مہنگی کرنا پڑے گی۔ آئی ایم ایف معاہدےکا انڈسٹریل ،گھریلو صارفین پر اثر نہیں پڑے گا آئی ایم ایف نے ‏پاور سیکٹر اصلاحات کو لائق تحسین قرار دیا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے آئی ایم ایف کیساتھ ‏انرجی پر معاہدہ ہوا ہے جواضافی بجلی استعمال ہو گی اس پر اثر نہیں ہوگا۔

پاکستان میں چیمپئینر ٹرافی، آئی سی سی چئیرمین کے بیان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصیات بتا دیں

FOLLOW US