Tuesday April 16, 2024

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصیات بتا دیں

لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت خوبصورت خیالات کے مالک ہیں۔ان جیسی سوچ کسی حکمران کی نہیں دیکھی۔لیکن معاشرے میں بہتری لانا کسی ایک انسان کے بس کی بات نہیں۔بطور وزیراعظم جب ان سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کی بات نے مجھے بہت متاثر کیا۔مولانا طارق جمیل نے اینکر کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے مجھے بلا کر کہا کہ کوئی ایسا طریقہ بتائیں کہ ہماری نوجوان نسل آپ ﷺ کی تعلیمات سے جڑ جائے۔ انہوں کہا کہ وہ مجھے پاکستان کی بڑی یونیورسٹیز میں لیکچر ڈیلیور کرنے کے لیے بھیجیں گے،مجھے عمران خان کی نیت میں کوئی کھوٹ نظر نہیں آیا۔کامران شاہد نے سوال کیا کہ آپ نے نوازشریف کو بطور حکمران کیسا پایا۔

سموگ کا راج، لاہور میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں کسی کے بارے میں منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔میری نوازشریف سے کافی ملاقاتیں رہی ہیں۔نوازشریف کی ایک عادت نے مجھے متاثر کیا وہ بہت اعلیٰ اخلاق کے مالک ہیں۔ میں جب بھی نوازشریف سے ملنے کے لیے گیا تو وہ ہماری گاڑی انٹر ہونے سے پہلے دروازے پر کھڑے ہوتے تھے۔جب ہم آتے تھے وہ ہمارے ساتھ اندر داخل ہوتے تھے۔وہ والدین کی بہت عزت کرتے تھے،سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے،وہ ان کے لیے بہتر کرے۔اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس کے لیے کسی ایک فرد کو الزام نہیں دے سکتے۔پھل فروش آج کل لال بتی لگا کر جاپانی پھل فروخت کر رہے ہوتے ہیں۔ جب بد دیانتی اس حد تک پھیلی ہوئی ہے تو کسی ایک انسان کو الزام نہیں دینا چاہئیے۔ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئیے، سب کچھ ڈرامائی انداز میں ٹھیک نہیں ہو سکتا ، ملک کا ایٹمی طاقت بننا اللہ کی رحمت ہے اور انشاء اللہ ملک سے اندھیرے کے بادل چھٹ جائیں گے۔مولانا طارق جمیل نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

پاکستان ،بنگلہ دیش کو اسکے ہوم گرائونڈ پر وائٹ واش شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی

FOLLOW US