Thursday April 25, 2024

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد مریم نواز کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد اب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔ مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔ آڈیو ٹیپ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فورنیوز، نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اےآروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں چیمپئینر ٹرافی، آئی سی سی چئیرمین کے بیان نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں صحافیوں پر پابندی لگنے اور میڈیا کے کنٹرول ہونے کا شور کرنے والے اپنے دور حکومت میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں اس کا ثبوت سامنے آ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں اب صحافت کتنی آزاد ہے، اب پریس کلب اس پرکیا بیان جاری کرتے ہیں۔ آڈیو ٹیپ پر بات کرتےہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر سب چپ رہے تو پھر ثابت ہو جائے گا کہ کچھ لوگوں کی صحافت آزاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس آڈیو ٹیپ پر سب چپ رہے تو یہ ثابت ہوگا کہ کچھ لوگوں کی صحافت مریم کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ یہی کچھ اگر پاکستان تحریک انصاف والوں نے کیا ہوتا تو توآزاد صحافت نے اب تک مذمت کردینی تھی، جھوٹے منہ ہی کچھ کرلیں۔

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصیات بتا دیں

سموگ کا راج، لاہور میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

FOLLOW US