اسلام آباد : وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے پانی کے مسئلے کے باعث کینسر نا بڑھ رہا ہو،وفاقی دارلحکومت میں پانی کی کوئی بڑی اسکیم نہیں، زیر زمین پانی نیچے جارہا ہے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ دارلحکومت میں پانی کی کوئی بڑی سکیم نہیں، زیر زمین پانی نیچے جارہا ہے اور یہاں کینسر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد کی آبادی سالانہ چھ فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے، گزشتہ 40 سال میں یہاں کوئی سرکاری ہسپتال نہیں بنا، اب چار نئے ہسپتال بن رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انڈسٹریل زون پر وزارت تجارت سے معاملات طے ہوگئے ہیں، فیڈرل انڈسٹریل زون اسلام آباد سے باہر بن رہے ہیں، ہمارے یہاں عام انتخابات کے بعد بھی رونق لگی رہتی ہے، تین سال بعد بھی دھاندلی کا رونا لگا رہا ہے ،اسلام آباد چیمبر کے انتخابات خاموش ہوتے ہیں۔
عمران خان کو وارننگ کرتا ہوں آپ کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا ہمارے نمبر پورے ہوگئے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین(اے وی ایم) میں ہمارے 223 ووٹ پورے ہوچکے تھے، ٹی وی پروگرام کے دیکھنے کے بعداپوزیشن میں بڑی تبدیلی کا جذبہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ قانون کرایہ داری بہت جدوجہد سے بنا، توقع ہے چیمبر بہتر طریقے سے عملدرآمد کرائیں گئے، اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کا بل پاس کروانے کا مجھے کریڈٹ نہیں لینا تھا۔
الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے ، شیخ روحیل اصغر