Monday November 25, 2024

جناب سپیکر شائد آج آپ انتخابی قوانین منظور کرا لیں ، مگر ہم اس زبردستی کیخلاف عدالت جائیں گے ، بلاول بھٹو کا خطاب

اسلام آباد : سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا کہ جناب سپیکر شائد آپ آج زبردستی انتخابی اصلاحات کے قوانین منظور کر الیں لیکن ہم اس کے خلاف عدالت جائیں گے ۔ سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سپیکر اور حکومت آج سے آئندہ انتخابات کو متنازعہ بنا رہے ہیں ، حکومت اپوزیشن اورعوام کودھوکادےرہی ہے،اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے،جو الیکشن کمیشن کا اختیار ہے وہ انہیں آئین دیتا ہے،یہ اختیار آپ الیکشن کمیشن سے اٹھاکر اپنے نمائندوں کو دینا چاہتے ہیں، ہم آج بھی بیٹھنا چاہتے ہیں ، آپ کو قانون سازی کرنے میں کیا جلدی ہے،ہم آپ سے درخواست کررہے ہیں کہ آپ اپنے تحریری بات پر قائم رہیں،حکومت نے زبردستی انتخابی قوانین منظور کرائے تو عدالت جائیں گے۔

سخت ردعمل کے بعدحکومت کی بڑی کامیابی ۔۔ ملک نے انتخابات کا پورانظام ہی تبدیل۔۔ اب ووٹنگ کیسے ہوگی۔۔؟آج کی سب سے بڑی خبر

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نےآپ کےپاس وفدبھیج کرقانون سازی کےطریقہ کارپراعتراض کیا،حکومت نےیکطرفہ انتخابی اصلاحات کی کوشش کی،حکومت آرڈیننس کی ذریعےانتخابی اصلاحات کی کوشش کرتی ہے، حکومت بھارتی ایجنٹ کو این آر اود دے رہی ہے ،اس قانون سازی پر سب کو اعتراض ہے، اس جرم میں آپ کےعہدےاوردفترکوشریک نہیں ہوناچاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ قانون سازی کرنی ہے تو پٹرول کی قیمت کم کریں ، گیس کی قیمت کم کریں ، عوام اس حکومت کی تاریخی مہنگائی بھگت رہی ہے اس سے متعلق قانون سازی کریں ہم آپ کی حمایت کریں گے مگر بھارتی جاسوس کو این آر دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی طرز پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں نمائندگی دی جاسکتی ہے مگر یہ کیسےہوسکتاہےکہ ووٹ کیلیفورنیاسےکاسٹ ہواورسبی سےنکلے، پاکستان کا اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو جواب دہ ہونا چاہیے،الیکشن سے پہلے متنازع مردم شماری سے متعلق بتایاجائے ۔

’ہم آئے نہیں، لائے گئے ہیں‘ تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت حسین نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی

راولپنڈی ایکسپریس کھیل کے میدان میں  دوبارہ کودنے کو تیار؟ مداحوں کو اشارہ دیدی

FOLLOW US