اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ، وزیر اعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کر دیا ہے ۔فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پٹرول پر زیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی ، حکومت نے عوامی ریلیر کے لئے اربوں کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔و حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14 اور آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جاتاہے۔\