Monday November 25, 2024

پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر ۔ پاکستان نے جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا

دبئی : پاکستان نے ایئر شو میں جدید ترین کثیرالجہتی کردار کا حامل طیارہ متعارف کروا دیا۔ طیارہ “قراقرم ایٹ این جی” پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی تخلیق ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ، قراقرم ایٹ جیٹ تربیتی طیارے کی جدید شکل ہے، ذرائع کا کہنا طیارہ اہداف کے تعین، نگرانی، زمینی اہداف کی تباہی میں کارگر ہے۔ قراقرم ایٹ نیکسٹ جنریشن طیارہ 4.6 ٹن وزن ساتھ لیجا سکتا ہے۔ جہاز پر محدود فاصلے تک فضاء سے فضاء میں داغنے کے لیے میزائل نصب ہو سکتے ہیں۔ طیارے پر گنز، راکٹ لانچر، لیزر گائیڈڈ بم بھی نصب کیے جا سکتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ہدف کو لاک کرنے، جیمنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، 12 ہزار میٹر بلندی تک جا سکتا ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بڑی خوشخبری مل گئی

جدید ایوی آنکس، ہتھیاروں کی تنصیب سے طیارہ تربیتی اور آپریشنل امور دونوں میں کارگر ہے۔ جہاز کم قیمت، مرمت آسان، جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور کارکردگی میں بہترین ہے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی ایئر شو کا حصہ ہے۔ دوبئی ایئر شو گزشتہ روز 14 نومبر سے شروع ہوا، 18 نومبر تک جاری رہے گا ۔

اوگرا نے پیٹرول ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم نے سمری مسترد کردی

چیمبر آف کامرس کی آن لائن میٹنگ، ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ لوگ آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گئے

FOLLOW US