Sunday January 19, 2025

شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے اور انہوں نے زندگی کی 35بہاریں دیکھ لی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا آج 15نومبر کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کے ہی دن ان کی والدہ کی بھی سالگرہ ہے۔بھارتی ٹینس سٹار 15نومبر 1986میں ممبئی میں پیدا ہوئیں جبکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی اورولیمہ شعیب ملک کے نواحی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے خود کو اور اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سمیت دیگر نے زندگی کی 35بہاریں دیکھنے پر شعیب ملک کی اہلیہ کو مبارکباد دی۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

اوگرا نے پیٹرول ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم نے سمری مسترد کردی

حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کی جانب سے بھی ثانیہ مرزا کے نام سالگرہ کا پیغام انسٹاگرام پر جاری کیا گیا اور لکھا گیا کہ دنیا کی سب سے عاجز اور شائستہ شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو ،دعا ہے کہ آپ کی سالگرہ کی تمام خواہشات پوری ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کے موقع پر ثانیہ مرزا کے نام کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا جبکہ ساتھ ہی بھابھی کے نام کا بھی ٹرینڈ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا۔

چیمبر آف کامرس کی آن لائن میٹنگ، ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ لوگ آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گئے

عمرشریف مرے یا انہیں مارا گیا۔ موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان

FOLLOW US