Sunday January 19, 2025

چیمبر آف کامرس کی آن لائن میٹنگ، ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ لوگ آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گئے

نیویارک: کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو پابندیوں کے پیش نظر امریکہ کے میامی بیچ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی ایک آن لائن میٹنگ گزشتہ روز ’زوم‘ایپلی کیشن پر ہوئی اور اس دوران ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ فیس بک پر یہ ویڈیو دیکھنے والے ہزاروں لوگ آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق زوم پر ہونے والی یہ میٹنگ فیس بک پر لائیو سٹریم بھی کی جا رہی تھی اور اسے ہزاروں لوگ دیکھ رہے تھے۔ اس دوران میٹنگ میں شریک ایک شخص، جس نے روب پہن رکھا ہوتا ہے، اچانک اپنی سیٹ سے اٹھتا ہے اور روب اتار کر مکمل برہنہ ہو کر ادھر ادھر گھومنا شروع کر دیتا ہے۔ بظاہر اس شخص کو احساس نہیں ہوتا کہ اس کا کیمرا چل رہا ہے اور اسے ہزاروں لوگ اس شرمناک حالت میں گھر میں گھومتا دیکھ رہے ہیں۔

عمرشریف مرے یا انہیں مارا گیا۔ موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان

میٹنگ میں شریک دیگر لوگ اسے احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شاید اس کے سپیکرز بھی بند ہوتے ہیں اور وہ ان کی آواز نہیں سن پاتا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے ان سالوں میں جب سے آن لائن میٹنگز کا چلن عام ہوا ہے، اس نوعیت کے بے شمار شرمناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکہ ہی میں ایک عدالت کی آن لائن کارروائی ہوئی جس میں اٹارنی روڈ پونٹن برہنہ حالت میں کیمرے کے سامنے آ گئے تھے اوراس پرفرگوسن نامی جج کی طرف سے ان کی سخت سرزنش کی گئی تھی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات کے بعد گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

FOLLOW US