Sunday January 19, 2025

اوگرا نے پیٹرول ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم نے سمری مسترد کردی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری ارسال کی تھی،وزیراعظم نے سمری مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا۔

چیمبر آف کامرس کی آن لائن میٹنگ، ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ لوگ آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گئے

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحت جاری کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیے ہیں، کھانےکے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کہ وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔ ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔اُدھر صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی کے شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔

عمرشریف مرے یا انہیں مارا گیا۔ موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اہلیہ کے انکشافات نے ہلچل مچادی، بدلہ لینے کا اعلان

پیٹرول سستا نہیں مہنگا ہوگا، اوگرا نے پاکستانیوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

FOLLOW US