Monday November 25, 2024

نواز شریف جن کو سزا مل چکی وہ پلیٹس لیٹس کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، مریم نواز کئی بار اپنی درخواستوں میں التوا لے چکی ہیں، وزیر مملکت

فیصل آباد /اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کی 7 ارب کی ٹی ٹی اور 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے۔ فرخ حبیب نے آئی ایس ایف کے یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈران نے طلبہ کے گروپس بنائے جن کے پاس نظریہ نہیں تھا۔ انہ;ںنے کہاکہ عمران خان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیا، آج نوجوان پارلیمنٹ میں بھی ہیں اور کابینہ میں بھی۔انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں نے تیس چالیس سالوں میں اداروں کی تباہی کردی، جو کہتے تھے کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کی 7 ارب کی ٹی ٹی اور 25 ارب کے جعلی اکاؤنٹس نکل آئے، نواز شریف جن کو سزا مل چکی وہ پلیٹس لیٹس کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، مریم نواز کئی بار اپنی درخواستوں میں التوا لے چکی ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے قرض پروگرام لائے ہیں، ہمیں احساس راشن پروگرام پر لوگوں کی مدد کرنی ہے۔

’’مرد پتا نہیں کس ٹینشن میں ہوتے ہیں جو ان کے بال گر جاتے ہیں اور ‘‘ معروف اداکارہ سونیا حسین کا دلچسپ تبصرہ

پرینکا چوپڑا پر ہم جنس پرست لڑکی فِدا ہو گئی اور کیا پیشکش کر دی؟ اداکارہ بتاتے ہوئے شرم سے پانی پانی ہو گئیں

ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 ریکارڈ بابر اعظم کے نام، باقی ریکارڈ کس کس نے بنائے؟

FOLLOW US