دبئی : میچ کے بعد فیس بک پر آئی سی سی کے ساتھ لائیو چیٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کے سے متعلق معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک غیر معمولی کیریئر تھا ، میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اگر وہ مجھے میرے ہوم کراوڈ ’ جمیکا‘ میں میچ دیتے ہیں تو پھر میں یہ کہہ سکتا ہوں ’ آپ کا بہت بہت شکریہ دوستو ‘ ۔ تفصیلات کے مطابق کرس گیل کا کہناتھا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتاہے ، اگر نہیں تو پھر میں اس کا اعلان طویل عرصہ سے کروں گا ، پھر میں بیک اینڈ پر براوو کو جوائن کروں گا اور ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا ، لیکن میں ابھی یہ کچھ کہہ نہیں سکتا ۔جو کچھ ہوااسے ایک طرف رکھ کر میں آج مزہ کر رہا تھا ، میں سٹینڈ میں موجود اپنے فینز کے ساتھ بات چیت کررہا تھا اور محظوظ ہو رہا تھا ، مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے ، میں ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتاہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اس کی اجازت ملے گی ۔
حکومت کا بڑا فیصلہ ، ماہانہ 31ہزارسے کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
ان کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے ، میں اپنے ملک کیلئے بہت جذباتی ہوں ، جب ہم میچ ہارتے ہیں تو مجھے بہت تکلیف پہنچتی ہے ، میرے لیے میرے فینز بہت اہم ہیں کیونکہ میں ایک تفریح کار ہوں ۔جب مجھے ان کو محظوظ کرنے کا موقع نہیں ملتا تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے ، آپ کو ممکنہ طور پر وہ جذبات بظاہر مجھ میں نظر نہیں آئیں گے میں انہیں ظاہر بھی نہیں کرتا ، لیکن اندر سے مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے ، خصوصی طور پر ورلڈ کپ میں ۔ کرس گیل نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ والے دن سے میرے والد کی طبیعت کافی خراب ہے اس لیے مجھے آج رات ہی جمیکا کیلئے واپس نکلنا ہو گا ، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں ۔ کرس گیل نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں ، ان کی عمر 91 برس ہے ، لیکن تھوڑی بہت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ، مجھے واپس گھر جانا ہو گا ۔