Thursday January 23, 2025

تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کی جھگڑے کی وائرل ویڈیو، پولیس نے 2 مقدمات درج کرلیے لیکن کس کے خلاف؟

ملتان : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مخالف پارٹی کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے۔ دو روز قبل خرم لغاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی اپنے ہی دوستوں کے ساتھ ایک پارٹی کے دوران لڑائی ہوئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملتان پولیس نے دو مقدمات درج کرلیے ۔ ملتان پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ تھانہ الپہ میں درج کیا گیا ہے۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے مین گیٹ کے قریب ڈبل کیبن پر سوار ابوبکر آفریدی نے خرم خان لغاری کے بھائی عمر خان کی گاڑی کو ذاتی ناراضگی پر ہٹ کیا جس سے اپنی بچیوں کو چھوڑنے کے لیے آنے والا موٹر سائیکل سوار بچیوں سمیت گاڑیوں کی ذد میں آ گیا اور تینوں افرادشدید زخمی ہو گئے ۔

آتے ہی نیب کو بند کر دیں گے،اگر ن لیگ کی حکومت ہوتی تو ڈالر 110 یا 115 کا ہوتا اور پٹرول کی قیمتیں کم ہوتیں

مما آپ موٹی ہیں،ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان کا جواب، شعیب ملک ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے

پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی، شوکت ترین نے خبردار کردیا

FOLLOW US