Monday November 25, 2024

وقار یونس نے رضوان کے ’گراؤنڈ میں نماز‘ سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

دبئی: پاکستان کے سابق کوچ وقار یونس نے محمد رضوان کے گراؤنڈ میں نماز سے متعلق دیے جانے والے بیان پر معافی مانگ لی۔وقار یونس نے بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح اور اس دوران رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق نجی ٹی وی شو میں ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رضوان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس گراؤنڈ میں ہندوؤں کے بیچ کھڑے ہوکر نماز پڑھی جو کہ میرے لیے بہت خاص تھا۔بعد ازاں وقار یونس کو ان کے بیان پر سرحد پار سے خاصی تنقید کا سامنا کر نا پڑا اور بھارت کے معروف کمنٹیٹر نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بیان ان کے لیے مایوس کن ہے۔تاہم اب اس بیان پر وقار یونس نے ٹوئٹر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بیان ہیٹ آف دی مومنٹ‘ (پرجوش انداز ) میں دیا جس سے کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔انہوں نے لکھا کہ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا کہنے کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا، یہ ایک غلطی ہے جو کہ جوش خطابت میں ہوئی۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ کھیل رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں کو متحد کرتاہے۔

شوہر راج کندرا کی رہائی کی منت پوری ہونے پر اداکارہ شلپا شیٹھی نے آدھا سر منڈوا دیا

شعیب اختر کے ساتھ نعمان نیاز کا ناروا سلوک ، سینئر صحافی مبشر لقمان بھی سابق فاسٹ باولر کے حق میں بول پڑے

بندے بن جاؤ،وقت بدلتے وقت نہیں لگتا شعیب اختر کے مذاق پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا

FOLLOW US