کراچی : آئل مارکیٹنگ کمپنیر کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں سات روپے اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت نو روپے تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ دن کے دوران درآمد ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین کرے گا ۔
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیے
سیریز چھوڑنا شرمناک، کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست