Wednesday January 22, 2025

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیے

شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کا میچ آج (منگل کو) کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اس حوالے سے بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا جس پر نیوزی لینڈ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں اب پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں پاکستان تین مرتبہ کامیاب ٹھہرا جبکہ دو مرتبہ نیوزی لینڈ فاتح رہا۔دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں آخری مرتبہ 2016 میں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں نیوزی لینڈ فاتح رہا تھا۔اپنے آخری پانچ ٹی 20 میچز میں سے پاکستان نے اپنے تین جبکہ نیوزی لینڈ نے دو میچز جیتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بھارت کے خلاف کھلائی گئی پلینگ الیون برقرار رکھنے جانے کا امکان ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ میں یہ پہلا میچ ہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شارجہ میں دبئی کی نسبت ہائی سکورنگ میچ کی امید ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی،کشمیریوں کو حق ملے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی مسئلہ نہ رہے، عمران خان

سیریز چھوڑنا شرمناک، کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کا ’گلی کی ٹیم‘ سے موازنہ کرنے پر بھارتی اداکار کمال راشد خان نے معافی مانگ لی

FOLLOW US