Wednesday January 22, 2025

سیریز چھوڑنا شرمناک، کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

شارجہ : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے، ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔ پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا، بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کا ’گلی کی ٹیم‘ سے موازنہ کرنے پر بھارتی اداکار کمال راشد خان نے معافی مانگ لی

لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا۔ دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراؤڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

اسٹیبلشمنٹ کا بڑا فیصلہ! چار سے پانچ ماہ میں نئے انتخابات کا امکان، عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر کیا کرنے والے ہیں؟ ہارون الرشید کا بڑا د

“بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے” شعیب اختر نے زخموں پر نمک چھڑک دیا

FOLLOW US