Monday November 25, 2024

ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا

اسلام آباد : ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران خطرناک ملزم کو ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا ۔ایف آئی اے آفیسر نے چھٹی کے دن بھی اپنے فرائض سے غفلت نہ برتی۔انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا۔اے آر وائی نیوز میں شائع صحافی ذوالقرنین حیدر کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹیوں کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر اسفندر یار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں موجود تھا کہ اس دوران اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔سب انسپکڑ نے اپنی حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمت عملی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ملزم کو قابو کر لیا۔ملزم ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستانی سیاست یتیم ہو گئی، ن لیگ کی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئیں ،شریف خاندان غم سے نڈھال

ترک صدر نے امریکہ سمیت 10ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

سب انسپکٹر اسفندر یارکی حاضری دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے انہیں نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے فرض شناسی اور ایمانداری کے واقعات اس سے قبل رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جس پر شہریوں کی جانب سے خوشی کا بھی اظہار کیا جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے خاتون مسافر کو تقریباً ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا قیمتی موبائل فون لوٹایا تھا ‘ موٹر وے پولیس نے منٹوں میں موبائل فون ڈھونڈ کر خاتون کے حوالے کردیا‘ قیمتی فون واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق خاتون صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہر رحیم یار خان سے صوبائی دارلحکومت لاہور کی طرف سے سفر کر رہی تھی کہ اس دوران خاتون اپنا قیمتی موبائل سروس ایریا میں بھول گئی جس کے بعد خاتون نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن پر موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی تو 2 لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون تلاش کر کے خاتون مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے

پیٹرول پر سبسڈی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز کیلئے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی

FOLLOW US