Wednesday January 22, 2025

وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سرزمینِ مدینہ منورہ پر قدم رکھنے سے پہلے جوتے اتار دیے، وزیراعظم کا استقبال کرنے والے گورنرمدینہ نے جوتے پہنے رکھے، حافظ محمد طاہراشرفی اور پاكستانی سفیر بلال اكبر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کے استقبال کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے اپنے جوتے اتار دیے جبکہ موزے/جرابیں پہنے رکھیں، تاہم مدینہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرنے والے وفد اور گورنرمدینہ نے جوتے نہیں اتارے۔

پیٹرول پر سبسڈی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز کیلئے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہراشرفی اور پاكستانی سفیر بلال اكبر بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے، گرین انیشیٹو کانفرنس سعودی دارلحکومت ریاض میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے، وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں نوافل، نماز عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

میڈیکل سائنس کا کرشمہ، 70 سالہ خاتون کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

50فیصد پاکستانی شلوار قمیض کیوں پہنتے ہیں ؟ مہوش حیات نے ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانی سن کر آگ بگولا ہو گئے

FOLLOW US