Monday November 25, 2024

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئےفیٹف کا شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف جاری کیسز میں تیزی لانے پر زوراظہر مشوانی کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف جاری کیسز میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اظہر مشوانی نے فیٹف کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس کے مطابق فیٹف نے پاکستان پر منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے مقدمات اور سزاؤں میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔ اظہر مشوانی نے فیٹف کے اس مطالبے کو شریف اور زرداری خاندان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ قرار دیتے ہوئے کہا ” گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے فیٹف کا شہباز شریف اور زرداری خاندان کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کے کیسز میں تیزی لانے پر زور، ان چوروں کی وجہ سے پاکستان آج تک مشکلات کا شکار ہے۔”

رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟

خیال رہے کہ پیرس میں تین روز تک جاری رہنے والے فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیٹف کے صدر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 نکات پر عملدرآمد کیا ہے جس کے باعث اس کو بلیک لسٹ نہیں کیا جائے گا۔ فیٹف نے ترکی، مالی اور اردن کو بھی گرے لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

شاہ رخ خان بیٹے سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے تو آریان خان نے باپ کے گلے لگ کر کیا کام کرڈالا کہ باپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ، بڑی خبر

ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آگئی

FOLLOW US