Monday November 25, 2024

ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آگئی

ماسکو : روس کے دارالحکومت میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول کر نجی باتیں کرتے رہے جن کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستان کے ایک سفیر نے دوسرے کو ایک لطیفہ سناتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی بحث دکھائی۔ ایک سفیر نے کہا کہ ان کی شیریں مزاری سے اچھی دوستی رہی ہے، وہ بائیں بازو کے نظریات رکھتی تھیں لیکن ہمیشہ سے ان کا سٹائل جارحانہ رہا ہے۔

بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی سے پہلے قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں، شہبازگل

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے اضافے کی تیاریاں کی جا چکیں

سوشل میڈیا پر پاکستانی سفارتکاروں کی “چغلیوں” کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سفیروں کی اس لاپرواہی کو پاکستان کی عالمی پلیٹ فارم پر رسوائی قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل شیریں مزاری کی بیٹی نے ایک ٹویٹ میں خاتونِ اول پر جادو ٹونے کے الزامات لگاتے ہوئے تنقید کی تھی۔ ان کی والدہ نے اپنی بیٹی کی ٹوئٹر پر اچھی خاصی کلاس لگائی اور ان کے اس رویے کو شرمناک قرار دیا تھا۔

پاکستان گرے لسٹ میں برقرار ، ترکی کو کس فہرست میں ڈال دیا گیا؟ فیٹف اجلاس سے بڑی خبر آگئی

وزیراعظم اور حکومت کو بد دعائیں دینے والا شہری گرفتار شہری نے عمران خان کو بددعائیں دینے کے لیے مسجد میں اعلان کیا تھا

FOLLOW US