Saturday April 20, 2024

رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اس عہدے پر رہتے ہوئے آئندہ تین سال کے لیے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے کھیل کے ساتھ اپنی دلی اور جذباتی وابستگی کی وجہ سے یہ عہدہ قبول کیا ہے اور وہ آئندہ تین سال تک تنخواہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اس لیے بنے ہیں کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے انداز کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کلب مالکان کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ”میرا کلیدی مقصد پاکستان میں کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ صفر تنخواہ پر جوائن کیا ہے اور تین سال تک میںایک روپیہ بھی نہیں لوں گا۔ “ انہوں نے کہا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ ہم اپنی توجہ نچلے لیول پر مرکوز کریں تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے۔ “

شاہ رخ خان بیٹے سے جیل میں ملاقات کیلئے گئے تو آریان خان نے باپ کے گلے لگ کر کیا کام کرڈالا کہ باپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ، بڑی خبر

ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آگئی

بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی سے پہلے قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں، شہبازگل

FOLLOW US