Monday November 25, 2024

فیس بک نے بچوں کے لیے الگ انسٹاگرام لانے کا ارادہ کیوں ملتوی کردیا؟

فیس بک نے بچوں کے لیے انسٹاگرام متعارف کرنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے، تاہم انتظامیہ کس حد تک ماہرین کے خدشات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اس حوالے سے کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس کے مطابق فیس بک نے یہ فیصلہ ستمبر کے وسط میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک کی اپنی تحقیق کے مطابق انسٹاگرام کے استعمال سے چند نوجوانوں بالخصوص بچیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اپنی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسٹاگرام کے استعمال سے نوجوانوں کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے، جسمانی تصور سے متعلق خود اعتمادی میں کمی واقع ہوئی جبکہ چند کیسز میں خوراک کے مسائل اور خودکشی کی سوچوں نے بھی جنم لیا۔

دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹ مور نے پاکستان سے معافی مانگتے ہوئے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

فیس بک عوامی سطح پر انسٹاگرام کے منفی اثرات کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔ قانون سازوں، ماہرین اور ادارے کی اپنی تحقیق میں سامنے آنے والے حقائق کے باوجود انسٹاگرام بچوں کے لیے نیا ورژن متعارف کروانے جا رہا تھا۔ فیس بک نے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر بھی تنقید کی تھی تاہم اس میں شائع ہونے والے حقائق سے اختلاف نہیں کیا تھا۔ جمعرات کو امریکی سینیٹ کی کامرس کمیٹی کے اجلاس میں فیس بک اور انسٹاگرام کے نوجوانوں پر ’زہریلے اثرات‘ کے حوالے سے موضوع زیر بحث آئے گا۔ حال ہی میں پارلیمانی کمیٹیوں کے ایسے کئی اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جن میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا کہ کہیں وہ اپنی مصنوعات کے ممکنہ نقصانات سے متعلق معلومات چھپا تو نہیں رہیں۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ادارے نے بچوں کا ورژن ملتوی کر دیا ہے، تاکہ اس دوران والدین، ماہرین اور پالیسی سازوں کے ساتھ کام کیا جائے اورمنصوبے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔‘

عمر شریف کی اہلیہ کو4گھنٹے جرمنی کے تھانے میں گزارنا پڑے زریں غزل بغیر ویزے کے جرمنی میں داخل ہوئی تھیں

سماجی ادارے فیئر پلے کے ڈائریکٹر جوش گولن کا کہنا ہے کہ ’انسٹاگرام بچوں کے لیے بدترین پلیٹ فارم ہے، فیس بک کی اپنی تحقیق اور دیگر شواہد اس حقیقت کی حمایت کرتے ہیں۔‘ فیس بک کے علاوہ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مصنوعات سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے جو بچوں کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو بھی بچوں کی پرائیویسی کے قوانین نظرانداز کرنے پر امریکی نگران اداروں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد 13 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے الگ ایپ متعارف کروائی گئی تھی لیکن بچے عمر سے متعلق غلط معلومات درج کر کے بڑوں والی ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

محمد زبیر ویڈیو سکینڈل، معروف ہوٹل کا ردِعمل آ گیا ہمارے ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے،

FOLLOW US