Monday November 25, 2024

اب ائیر پورٹ پر سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ افراد کو پروٹوکول نہیں ملے گا، وزیراعظم نے حکم جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہوائی اڈوں پرسرکاری افسران اور پرائیویٹ افرادکوغیر قانونی پروٹوکول دینے کا نوٹس لیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے ہوائی اڈوں پربڑھتے پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کیا اور ، اس حوالے سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری افسران اورنجی افرادکوغیر معمولی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، ان افراد کو بھی پرٹوکول دیا جارہا ہے جو حقدار نہیں ہیں۔مختلف اداروں کےذریعہ باضابطہ اور غیر رسمی طور پر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، صورتحال نہ صرف امتیازی ہے بلکہ عام مسافروں میں عدم اطمینان پیداکرتی ہے۔ سرکاری افسران اور نجی افرادکوغیر مجاز پروٹوکول کا رواج فوری بند کر دیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمےدار متعلقہ محکمےکا سربراہ ہو گا۔

امریکی ائیرپورٹ پر روکے جانے کا معاملہ ، شہریار آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا

’لاہور کا حشر دیکھ کر آپکی یاد آتی ہے‘، خاتون کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ بلوچستان گھرجائیں گے یاوزارت پرقائم رہیں گے؟چھٹی کے دن بڑی خبرآگئی

کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا،شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

FOLLOW US