فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے کار سوار مرد اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ، چاروں پولیس اہلکار اس سے قبل بھی اسی طرح کی کارروائی میں ملوث رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او ڈاکٹر عابد نے بتایا ہے کہ فیصل آباد کینال روڈ پر کار سوار مرد اور خاتون سے بدسلوکی کرنے والے چاروں کانسٹیبلز کو معطل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کانسٹیبل شاہد ابرار، محمد عبدالمنان ، آصف اور علی رضا کو گرفتار کرکے تھانہ منصور آباد میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جہاں متاثرہ شہری وسیم ارشد کی مدعیت میں درج مقدمے میں 4 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
2 روز کے دوران ریکارڈ 300ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کے بعد بھی مزید بارشوں کی پیشن گوئی
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی
ایف آئی آر کے متن میں شہری وسیم ارشد نے کہا کہ کزن کے ساتھ کار میں مہندی کی تقریب سے گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے 8 ہزار روپے نقد اور 38 ہزار روپے کا ایئرپوڈ چھین لیے جب کہ کانسٹیبل آصف کزن کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا اور دھمکیاں دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چاروں پولیس اہلکار کار سوار مرد اور خاتون کو روک کر تھانے لے گئے اور انہیں 8 ہزار روپے اور آئی پیڈ لے کر چھوڑ دیا اس دوران کانسٹیبل عبدالمنان نے جوڑے کی پولیس اسٹیشن میں موجودگی کے دوران لڑکی کو 3 گھنٹے تک ہراساں کیا۔ دوسری طرف کراچی میں بھی پولیس اہلکار درندہ بن گیا جس نے خاتون ٹک ٹاکر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم مجھے تھانے لے کر گیا اور وہاں پر زیادتی کی ، اہلکاروں کے سامنے مجھ پر تشدد بھی کیا گیا عثمان ویڈیو والے فون سے بلیک میل کر رہا ہے ، ملزم مجھے گھر پر فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے ، ڈرانے کے لیے گھر کے باہر 12 فائر کیے ، کیوں کہ وہ چاہتا تھا کہ میں ڈر کر خاموش ہو جاؤں ، اعلیٰ افسران سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔
چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا