Tuesday May 14, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی

نارووال: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مضبوط حلقے ناروال میں حکمراں جماعت تحریک انصاف بڑی سیاسی کامیابی حاصل کر گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع ناروال میں مسلم لیگ ن کے سب سے متحرک رہنما کے طور پر مشہور ملک طارق اعوان نے برسوں بعد اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک طارق اعوان مسلم لیگ ن کے مرکزی اور سینئر رہنما احسن اقبال کے حلقے میں 2 عشروں سے زائد تک پارٹی کے ضلعی صدر رہے، تاہم اب انہوں نے ن لیگ کیساتھ اپنی طویل رفاقت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک طارق اعوان نے کچھ عرصہ قبل ہی مسلم لیگ ن کی ضلعی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جبکہ اب انہوں نے پارٹی کو ہی خیرباد کہہ دیا۔

معروف خاتون اینکر پرسن ماریہ میمن کی مرحومہ والدہ کا سونا نجی بینک کے لاکر سے غائب ، بینک پر چوری کا الزام لگا دیا

سابق لیگی رہنما ملک طارق اعوان نے لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور دیگر رہنماوں کی موجودگی میں حکمراں جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ملک طارق اعوان سوموار کوایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی وجہ اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ ناروال مسلم لیگ ن کا مضبوط ترین حلقہ تصور کیا جاتا ہے، جہاں سے لیگی رہنما احسن اقبال 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے مسلسل انتخابات میں فتح حاصل کرتے آ رہے ہیں۔ تاہم حلقے کی سیاست کے اہم ترین کردار ملک طارق اعوان کی پارٹی سے علیحدگی کو ن لیگ کیلئے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US