Tuesday May 7, 2024

2 روز کے دوران ریکارڈ 300ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کے بعد بھی مزید بارشوں کی پیشن گوئی

لاہور : 2 روز کے دوران ریکارڈ 300ملی میٹر سے زائد بارش ہونے کے بعد بھی مزید بارشوں کی پیشن گوئی، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں اگلے دو روز کے دوران بھی مزید بارشیں ہونے کا امکان، بارشوں کے باعث گرمی کی شدت ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ مزید آئندہ دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ حالیہ بارشوں سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایا کمی کے بعد ہفتے کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی واقع ہوئی، شہر سے گرمی کا زور ٹوٹ چکا ہے۔

ایران کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ، اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا، بالائی خیبر پختون خوا، سندھ، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش لاہور میں 167 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ دو روز کے دوران لاہور میں مجموعی طور پر 300ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔ لاہور کے علاوہ قصور ،شکر گڑھ، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختون خوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US