لاہور : سینئر اداکار اور کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔ تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کے لیے مدد کی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،سڑکیں تالاب بن گئیں،150فیڈر زٹرپ کرگئے
معروف کامیڈین نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے کوئی چیز کی ہے آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘ دوسری جانب اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی و میزبان وسیم بادامی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ عمر شریف جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج دنیا کے صرف 3 ممالک ( امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب ) میں ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ یہ کام جلد ہوجائے۔