لاہور : وسیم اکرم اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے، سابق کپتان نے دنیا کے تیز ترین بائولرکو بد تمیز کہہ دیا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ شعیب اختر کی باتوں کو سنجیدہ کیوں لیا جاتا ہے۔ شعیب اختر نے کچھ دن پہلے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وسیم اکرم نے خود اپنی زندگی کلبز میں گزاری ہے اور وہ انٹرویوز میں ان کی نائٹ کلب کی کہانی سناتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہوں گا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کلبز میں پکٹرا مگر کیا وہ 14 سالوں میں ایک دن بھی جم لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر انٹرویو میں مجھے جھوٹا کہتے ہیں، آخر ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔ میں نے کلبنگ اپنے بڑوں سے ہی سیکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بڑے اگر اچھے ہوتے تو یہ کہانیاں نہ ہوتیں، اوراگر ہمارا بڑا عمران خان ہوتا تو کہانی ہی مختلف ہونی تھی۔
شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کو جواب دیا کہ وہ راتوں کو اپنے گھٹنے کی تکلیف میں روتے تھے، اب یہ وسیم بھائی کو کون بتائے کہ میں کلب کی بجائے ہسپتال میں ہوتا تھا۔ شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ ورلڈ کپ کی رات بھی درد کے باعث ٹیکہ لگوا کر آئے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ کپتان انہیں ٹیم سے نکال دے گا، ٹیم میں بہت سے ایسے لوگ تھے جو ان کی کامیابی سے جلتے تھے۔ شعیب اختر اور وسیم اکرم اب تو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں لیکن ماضی میں شعیب اختر ، وسیم اکرم کی تعریفیں بھی کر چکے ہیں، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کا کیریئر وسیم اکرم نے بنایا۔ چیئرمین سے کم عہدہ نہ لینے کی بات پر وسیم اکرم کا میزبان کو دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی شعیبی کی باتوں کو لوگ سیریس کیوں لیتے ہیں ،اسے چیئرمین ہی بننے دیں اب، جس بندے کو تمیز نہیں اس کچھ نہیں پتہ زندگی میں‘۔
رمیز راجہ کا چیئرمین پی سی بی بنتے ہی بابر اعظم کو دوسرا جھٹکا، بڑا فیصلہ کرلیا
شعیب اختر کے پروگرام " باؤنسر" میں چیئرمین سے کم عہدہ نہ لینے کی بات پر وسیم اکرم کا وسیم بادامی کو دلچسپ جواب
" مجھے سمجھ نہیں آتی شعیبی کی باتوں کو لوگ سیریس کیوں لیتے ہیں اسے چیئرمین ہی بننے دیں اب، جس بندے کو تمیز نہیں اس کچھ نہیں پتہ زندگی میں"، وسیم اکرم pic.twitter.com/3cA3ydwwIj— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) September 8, 2021