لاہور: کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ رمیز راجہ کے آنے کے بعد فاسٹ بائولر محمد عامر، اوپنر شرجیل خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ ممبران سے منظوری کے بعد چیئرمین رمیز راجہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اس پالیسی کا اعلان کرسکتے ہیں، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت بنایا جائے گا۔ سابق کپتان متعدد بار اپنے بیانات میں کرپٹ کرکٹرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کھل کر مخالف کرچکے ہیں لہٰذا انھوں نے نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے پی سی بی حکام اور کپتان بابراعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ آئندہ سلیکشن کے لیے کسی بھی ایسے کرکٹر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس کا نام کرپشن کیس میں سامنے آیا ہو، ان حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے مصباح الحق اور وقاریونس کی رخصتی کا انتظار کرنے والے فاسٹ بائولر محمد عامر کا کم بیک بھی مشکل ہوجائے گا۔
موٹروے پر خوفناک حادثہ، گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا کہاں ہیں ؟ نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دھچکا اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگیا