Monday November 25, 2024

تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں کتنا قرضہ لیا اور کتنا واپس کیا؟ سٹیٹ بینک نے اہم اعداد وشمار جاری کردئیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے تین سال کے دوران 27 ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے جبکہ 39 ارب ڈالر سے زائد کا قرض اور سود واپس کیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد شمار کے مطابق غیرملکی قرضوں کا حجم 122 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایک سال کے دوران نو ارب ڈالر کا غیرملکی قرض لیا گیا جبکہ 13 ارب 42 کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔موجودہ حکومت نے3 سال میں 27 ارب ڈالر نیا قرض تو لیا مگر ساتھ ہی 39 ارب 59 کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر بھی خرچ کیے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 5 سال میں 34 ارب ڈالر کا قرض لیا جبکہ 33 ارب 30 کروڑ ڈالرکا قرض و سود ادا کیا اور پیپلز پارٹی نے 5 سال میں 15 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا جبکہ 24 ارب 30 ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ کیے۔

پاک فوج کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے، دنیا جان لے! مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل

بندر سے معاشقے کے الزام میں خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی ”چیتا“نامی چمپانزی اور 34 سالہ خاتون ٹمرمانز کا ”معاشقہ“چار سال سے چل رہا تھا

FOLLOW US