Monday November 25, 2024

وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

لاہور : افغان طالبان نے پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا، وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، غیر ملکی طاقتوں کے انخلا کے بعد وزیراعظم عمران خان خوش، وزیراعظم کا افغانستان میں امن کے قیام اور ترقی کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ- تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا، وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغان طالبان سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ انہوں نے آج تک پاکستان میں ایک پتہ بھی نہیں توڑا۔ علی محمد خان نے کہا کہ ’افغان طالبان پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، کوئی بھی شخص اپنےگھر کو آگ نہیں لگاتا۔ وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ’افغانستان سے غیر ملکی طاقتوں کے انخلا کے بعد وزیراعظم عمران خان بہت خوش ہیں کیونکہ اُن کی کہی ہر ایک بات لفظ بہ لفظ سچی ثابت ہوئی ہے‘۔

200 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا گیا

اُن کا کہنا تھا کہ افغان قوم اپنے ملک کا اقتدار دینے کا فیصلہ اپنی مرضی سے خود کرے گی، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن کے قیام اور افغانستان کی ترقی کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری متعدد بار یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ’وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو مخلوط حکومت تشکیل دینے کا مشورہ دیا مگر انہوں نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے اسے مسترد کیا اور پھر طالبان کابل تک پہنچ گئے‘۔ یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ طالبان رہنما نے بھارت کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ پروپیگنڈوں سے باز آجائے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں،افغانستان کے لوگ امن چاہتے ہیں ،اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔

وسیم اکرم کی نئی لُک سے اہلیہ ناراض۔۔۔عوام نے بھی دلچسپ تبصرے کرڈالے

افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمسایہ ممالک افغانستان کے معاملے پر پوری طرح باخبر ہیں ،4 ملکی دورے کے دوران افغانستان سے متعلق ان کا نقطہ نظر جاننے کا موقع ملا،ہمسایہ ممالک کی سوچ حقیقت پسندانہ تھی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام ہوتا ہے تو پوراخطہ اس سے مستفید ہوگا،طالبان قیادت کے سب سے رابطے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں،افغانستان کے لوگ امن چاہتے ہیں ، ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ، ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہئے،اگر افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔

بسم اللہ پاکستان !! یوم آزادی کے موقع پر رکشہ سوار خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کرنیوالے ملزم کی تصویر جاری ہونے پر اقرارالحسن ایک بار پھر میدان میں آگئے

FOLLOW US