Monday January 20, 2025

وسیم اکرم کی نئی لُک سے اہلیہ ناراض۔۔۔عوام نے بھی دلچسپ تبصرے کرڈالے

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اہلیہ شنیرا کو ان کا نیا لُک کچھ خاص نہیں بھایا۔ سوشل میڈیا سائٹس پر وسیم اکرم نے اپنی اس نئی لُک کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیو پیغام میں کرکٹر کے مداح ان کی نئی لُک دیکھ کر حیران رہ گئے اور مختلف سوالات کرنے لگے۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے تو صاف کہہ دیا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔ ایک صارف نے کہا کہ ان کا تو یہ مونچھوں والا نیا لُک بہت اچھا لگ رہا ہے، صارف کے اس کمنٹ پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ اُن کی اہلیہ کو تو یہ لُک بالکل بھی پسند نہیں ہے۔

ترین گروپ کے 13 اراکین کی عمران خان سے معافی مانگنے کیلئے کوششیں ، نذیر چوہان کی شہزاد اکبر سے پاؤں پکڑ کر معافی، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

شیر دل خان تنولی نامی صارف نے کہا کہ ’بھائی مونچھیں ذرا اور بڑی کریں، اس صارف کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ وقت کے ساتھ ہی بڑی ہوں گی کیونکہ بدقسمتی سے یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔ وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچے ہیں اور قرنطینہ کے دنوں کے خاتمے کے بعد دونوں سے ملاقات کریں گے۔

انگلش بائولرز نے گھر کے بھارتی شیروں کو دھول چٹا دی کوہلی الیون کو تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 76 رنز سے شکست

کیا آپ کو معلوم ہے کہ شارخ خان کے ذاتی سیکیورٹی گارڈ ” روی سنگھ “ کتنی تنخواہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

FOLLOW US