کراچی : یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سوار خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کرنے کے بعد فرار ہونیوالے ملزم کا پولیس نے خاکہ جاری کردیا جس کے بعد سینئر صحافی اور اینکر پرسن اقرارالحسن بھی خاموش نہ رہ سکے اور ایک بار پھر سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا ٹوئٹر پر اقرارالحسن نے لکھا کہ ” اس بدبخت کو گرفتار کروانا پوری قوم کے لئے ایک چیلنج ہونا چاہئیے، آئیے عہد کریں کہ اس درندے اور اس جیسے باقی بھیڑیوں کو اُن کے قانونی انجام تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئیے اس خاکے کو اتنا پھیلائیں کہ اس مجرم کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔ بسم اللہ پاکستان !!”
ویسے اقرار بھائی اگر اُس لڑکی کی اور وہ ویڈیو بنانے والے شخص کی رائے بھی منظرِ عام پر آجائے تو کوئی حرج ہے کیا۔
بلکہ خواتین کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کرنا آسان ہو جائے گا۔۔
Hope you are getting my point ☝️— Huzaifa Ahmed (@Huzaifa79582894) August 27, 2021
ان کی اس ٹوئیٹ پر ایک صاحب نے لکھا کہ ” اگر اُس لڑکی کی اور وہ ویڈیو بنانے والے شخص کی رائے بھی منظرِ عام پر آجائے تو کوئی حرج ہے کیا بلکہ خواتین کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کرنا آسان ہو جائے گا”۔ لیکن ان کے موقف سے اقرارالحسن نے شاید اتفاق نہیں کیا اور لکھا کہ “بھائی ہم لوگوں (انٹرنیٹ صارفین )نے مینارِپاکستان واقعے کے بعد اس متعلقہ خاتون کے ساتھ جو کیا ہے اب کون لڑکی اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف سامنے آنے کی ہمت کرے گی؟”
امریکا کا افغانستان میں ڈرون حملہ،کابل ائیرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کا دعویٰ
پاکستانی نژاد خاتون نے 6فٹ 3انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا